9 ماہ میں کتنے لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے؟حیران کن اعدادوشمار سامنے آ گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)9 ماہ میں کتنے لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے؟ اس حوالے سےحیران کن اعدادوشمار سامنے آ گئے ہیں . رواں سال 2023 کے پہلے9ماہ کے دوران 630,000 سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے بہتر مواقع کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے ہیں .

"جنگ "کے مطابق بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تک ملک چھوڑنے والے پاکستانیوں کی تعداد 540,282تھی . ستمبر کے دوران 92 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے .

اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ زیر جائزہ مدت میں ملک چھوڑنے والوں میں سے 275,433 مزدور تھے جبکہ 141,282ڈرائیور تھے .

ملک چھوڑنے والوں میں 6,351انجینئرز، 5,876 اکانٹنٹ، 2,580 ڈاکٹرز اور 1,194 اساتذہ بھی شامل تھے .

ملک چھوڑنے والوں میں سے 17,058 اعلی تعلیم یافتہ، 35,414 انتہائی ہنر مند، 232,933 ہنر مند، 65,922 نیم ہنر مند تھے .

. .

متعلقہ خبریں