9 ماہ میں کتنے لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے؟حیران کن اعدادوشمار سامنے آ گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)9 ماہ میں کتنے لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے؟ اس حوالے سےحیران کن اعدادوشمار سامنے آ گئے ہیں ۔ رواں سال 2023 کے پہلے9ماہ کے دوران 630,000 سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے بہتر مواقع کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے ہیں۔

“جنگ “کے مطابق بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تک ملک چھوڑنے والے پاکستانیوں کی تعداد 540,282تھی۔ستمبر کے دوران 92 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے۔

اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ زیر جائزہ مدت میں ملک چھوڑنے والوں میں سے 275,433 مزدور تھے جبکہ 141,282ڈرائیور تھے۔

ملک چھوڑنے والوں میں 6,351انجینئرز، 5,876 اکانٹنٹ، 2,580 ڈاکٹرز اور 1,194 اساتذہ بھی شامل تھے۔

ملک چھوڑنے والوں میں سے 17,058 اعلی تعلیم یافتہ، 35,414 انتہائی ہنر مند، 232,933 ہنر مند، 65,922 نیم ہنر مند تھے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

18 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

20 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

20 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

20 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

20 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

20 hours ago