کراچی ایئرپورٹ؛ دبئی سے آئی خاتون سے 96 لاکھ کے آئی فونز و دیگر اشیا برآمد


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ پر خاتون کے سوٹ کیس سے 96 لاکھ روپے کے آئی فونز اور الیکٹرانک مصنوعات برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا .
پاکستان کسٹمز نے جناح ٹرمینل ارائیول پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آئی خاتون (م) کے سوٹ کیس سے 96لاکھ روپے مالیت کے آئی فونز اور دیگر الیکٹرانک اشیا برآمد کرلیں .


کسٹم کے مطابق برآمد شدہ اشیاء میں چار آئی فونز 15 پرومیکس، 2 ایپل میک بک، 25 برانڈڈ بیگز، 8 برانڈڈ گھڑیاں اور 25 کلو برانڈڈ کاسمیٹک مصنوعات شامل ہیں .
برآمد شدہ اشیاء پر ڈیوٹی اور ٹیکسز کی مالیت 66لاکھ روپے بنتی ہے جب کہ برآمد شدہ آئی فونز کی مالیت 66 لاکھ روپے ہے جس پر 30 لاکھ روپے ڈیوٹی وٹیکسز بنتا ہے .

کسٹم حکام کے مطابق مسافر خاتون گرین چینل استعمال کرتے ہوئے لاؤنج سے باہر جانے کی کوشش کر رہی تھی حکام نے شک کی بناء پر خاتون مسافر (م) کے سامان کی تلاشی لی، خاتون مسافر نے یہ سامان دبئی سے کھیپیوں سے وصول کیا تھا، ایک جینئین مسافر کی حیثیت سے خاتون کو یہ اشیاء ائیرپورٹ سے باہر نکالنی تھیں .
کسٹم حکام نے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اشیاء ضبط کرلی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں