’کیا پی ٹی آئی سے بھی مفاہمت کی بات ہو گی؟‘ کے سوال پر شہباز شریف نے کیا کہا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافی نے سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سوال کیا کہ میاں صاحب نے مفاہمت کی بات کی ہے کیا پی ٹی آئی سے بھی بات ہو گی؟
سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے جو فرمایا اس پر وضاحت کی ضرورت نہیں رہتی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر شہباز شریف سے ’جیو نیوز‘ کے صحافی نے سوال کیا کہ کل کے جلسے کو کیا سمجھ لیں کہ انتخابی مہم کی شروعات ہو گئی ہے؟
شہباز شریف نے جواب دیا کہ جی ان شاء اللّٰہ۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ بھی اب عدالتوں میں ہی چکر لگا رہے ہیں۔
شہباز شریف نے جواب دیا کہ ہم قانون کا احترام کر رہے ہیں۔
سابق وزیرِ اعظم سے سوال کیا گیا کہ کیا لیول پلیئنگ فیلڈ ہے سب کے لیے؟
جس کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے فرش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہی ہے ناں۔