کراچی: پاسپورٹ پر یونانی امیگریشن کی جعلی مہریں، ترکی سے پہنچے 2 مسافر گرفتار
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ترکی سے آنے والے 2 مسافروں کو جعل سازی کے الزام میں حراست میں لے لیا۔
ایف ائی اے حکام کے مطابق مسافر مدثر حسین اور یعقوب کے پاسپورٹس پر ثبت ایتھنز امیگریشن کی مہریں مبینہ طور پر جعلی نکلیں۔
دونوں مسافر بالترتیب لاہور اور شیخوپورہ کے رہائشی ہیں۔
ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے پاسپورٹ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔