کسی بھی ملک کے لیے قومی مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہوتا ہے،جان اچکزئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ریاست مخالف عناصر غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے نان ایشو کو ایشو بنانے سے گریز کریں, ریاست مخالف عناصر نے ہمیشہ ریاست کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے, ریاست ایسے عناصر سے نمٹنا جانتی ہے,اگر کسی نے بھی حکومتی پلان میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو،اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کا فیصلہ وسیع تر قومی مفاد میں کیا گیا ہے۔ کسی بھی ملک کے لیے قومی مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہوتا ہے لیکن مجھے انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ چند سیاسی پارٹیاں اس قومی مفاد کے حامل اقدام کو اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیاست چمکانے کے لیے سیاسی پارٹیوں کے پاس بیانیہ بنانے کےلیے بہت سے ایشو موجود ہیں جن پر سیاست کی جا سکتی ہے۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو تمام ملکی اور بین الاقوامی قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے واپس بھیجا جا رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان نے غیر ملکیوں کو انسانی حقوق کی خاطر طویل عرصہ تک ان کی میزبانی کی لیکن اب قومی مفادات اور قومی بقاء و سلامتی اور مالی مشکلات میں غیر ملکیوں کو اپنے وطن واپس بھیجنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس ہم فیصلے پر منفی بات کرنے والے یا سیاست کرنے والے ریاست کے وفادار نہیں ہو سکتے۔ نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں سیاست کے لیے اور ایشو ڈھونڈیں قومی مفادات سے کھلواڑ نا کریں۔ پاکستان کے مفادات کا تحفظ ہماری اجتماعی زمہ داری ہے۔ سیاسی پارٹیاں پہلے قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں جو کہ ان کی اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے تاکہ ملک میں مثبت سیاست کو فروغ دیا جا سکے۔

Recent Posts

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

3 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

13 mins ago

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

26 mins ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

29 mins ago

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

37 mins ago

وسطی ایشیا والی بال چیمپئن شپ، ایران کو شکست دیکر پاکستان نے لگاتار پانچویں فتح حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں ایران…

42 mins ago