لودھراں: نواز شریف کے استقبالیہ پوسٹرز پھاڑنے والوں کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے شہر لودھراں کے علاقے دنیاپور میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبالیہ پوسٹرز پھاڑنے پر 10 افراد نامزد جبکہ 12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ سٹی دنیاپور میں ن لیگ دنیاپور کے نائب صدر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹرز پھاڑنے اور چوری کرنے کا واقعہ 2 روز قبل دنیاپور میں پیش آیا تھا۔