پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے تیسر ے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔
کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس 350 پوائنٹس بڑھ کر 51375 پوائنٹس پر پہنچ گیا، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 51،027.94 پہ بند ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچا، جس سے پیسے کی قدر میں بہتری اور مہنگائی میں کمی کی امید پیدا ہوئی ہے۔