سرکاری وسائل کا غیر قانونی سیاسی تشہیری مہم کیلئے استعمال، پی ٹی آئی دور کا بڑا سکینڈل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف دور میں سرکاری وسائل کا غیر قانونی سیاسی تشہیری مہم کیلئے استعمال کرنے کا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو پی ٹی آئی قیادت کی جعلی تشہیر کیلئے استعمال کیاگیا،80کروڑ70لاکھ روپے کی لاگت سے سوشل میڈیا ٹیمز کو بھرتی کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹس مخالفین کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے استعمال کئے گئے، پروپیگنڈا اکاؤنٹس کے فالوورز سرکاری وسائل سے بڑھائے گئے۔
حکومتی دور کے اختتام پر اکاؤنٹس پی ٹی آئی کارکنان استعمال کرتے رہے، تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس کے لئے 25سے40ہزار روپے تنخواہ پر ملازمین بھرتی کیے گئے۔
یہ اکاؤنٹس 9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں کو اشتعال دلانے کیلئے بھی استعمال کیے گئے۔