عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے .
موقر قومی اخبار کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے .


برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودوں میں 1.76 ڈالر یا 2 فیصد فی بیرل کمی ہوئی جس کے بعد برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 88.07 ڈالرہو گئی .
امریکی تیل یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 1.75ڈالر یا 2.1 فیصد فی بیرل کم ہوئی جس سے امریکی خام تیل کی قیمت 83.74 ڈالر فی بیرل ہو گئی .

. .

متعلقہ خبریں