ڈالر کی پھر اونچی پرواز ، 1.07 روپے مہنگا ہو گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے تیسرے بھی ڈالر قیمت میں اضافہ ہونے سے روپے کی قدر کم ہو گئی .
بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 57 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ، تاہم چند گھنٹوں بعد ڈالر ایک روپے 7 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر 280 روپے 50 پیسے کا ہو گیا .


کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال معمولی کمی کے بعد 74.8 روپے، اماراتی درہم 78.2 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے .
قطری ریال 76.49 روپے، کویتی دینار 901.21 روپے ، بحرینی دینار 740.83 ، آسٹریلین ڈالر 175 روپے 25 پیسے، کینیڈین ڈالر 204 اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 344 روپے ریکارڈ کی جا رہی ہے .
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 378 پوائٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، کاروبارکے دوران انڈیکس 51 ہزار 398 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا .

. .

متعلقہ خبریں