چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی چیلنج کر دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے چیئرمین نے سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی .
وکیل سلمان صفدر اور خالد یوسف کے ذریعے دائر درخواست میں مدعی مقدمہ یوسف نسیم کھوکھر اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق مقدمے کی نقول تقسیم کے 7 دن بعد چارج فریم کیا جا سکتا ہے، ٹرائل کورٹ نے 7 دن کے قانونی تقاضے کو بھی مدنظر نہیں رکھا .


درخواست میں کہا گیا ہے کہ علی ٰعدلیہ نے ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر سماعت یا جلد مکمل کرنے کی کوئی ہدایت نہیں کی، ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں فرد جرم عائد کی .
چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ مرکزی ثبوت، سائفر ٹیلی گراف کی عدم موجودگی میں ٹرائل آگے نہیں بڑھایا جا سکتا ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا 23 اکتوبر کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں