زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹس جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے پی ٹی آئی کے مفرور رہنما زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹس کی منظوری بھی دے دی،ڈی جی ایف آئی اے کو زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹس کے لئے خط لکھ دیا گیا جس میں وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری اسلام آباد میں دہشتگردی کے مقدمے میں مطلوب ہیں، مفرور ملزم زلفی بخاری کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا جائے۔

خط کے مطابق زلفی بخاری تھانہ گولڑہ میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے درج مقدمے میں پولیس کو مطلوب ہیں، وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد ملزم زلفی بخاری بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، ایف آئی اے فرانس میں سیکرٹری جنرل انٹرپول کو زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹس جاری کرنے اور گرفتار کرنے کی استدعا کرے۔