تحقیق کے لئے طرز زندگی کے عناصر اور خوشی کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی اور دریافت ہوا کہ پھل، سبزیاں اور ورزش اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں . محققین کا کہنا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ ورزش کی عادت اپنانے سے انسان میں خوشی کا احساس بڑھتا ہے . تحقیق کے مطابق اس طرح کرنے سے انسان متعدد بیماریوں سے بھی بچ جاتا جن میں عارضہ قلب، شوگر، کولیسٹرول لیول، بلڈ پریشر اور کینسر جیسی مہلک و جان لیوا بیماریاں بھی شامل ہیں . . .
(قدرت روزنامہ)امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ صحت مند اور خوشحال زندگی کا راز تازہ سبزیوں اور پھلوں کے ساتھ ورزش میں پوشیدہ ہے .
یہ بات طبی جریدے جرنل آف ہیپی نیس اسٹیڈیز میں شائع ہونے والی کینٹ یونیورسٹی اور ریڈنگ یونیورسٹی کی اس مشترکہ تحقیق میں سامنے آئی .
متعلقہ خبریں