یکم نومبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوام کیلئے بری خبر ،یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 0.82 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونا بتائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.14 اور 1.14 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔
حکومت نےعالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے رحجان اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے استحکام کے پیش نظر 15 اکتوبر کو پٹرول کی قیمت میں 40 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپےکی کمی کا اعلان کیا تھا۔