ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلسل تین دن کے اضافے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی .
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 279 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے .

جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے .
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں270 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروبارکےدوران انڈیکس 51 ہزار448 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا .

. .

متعلقہ خبریں