غیرقانونی تقرری کیس: پرویزالہی کو جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کردیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کو غیر قانونی بھرتی کیس میں جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کردیا گیا، انہیں رات گئے اڈیالہ جیل سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کیا گیا تھا۔
سابق وزیراعلیٰ پرویز الہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کیا گیا، ان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے، اور انہیں ایڈیشنل سیشن کے فیصلے کے مطابق لاہور لایا گیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری لاہور میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے، اور اینٹی کرپشن کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ پرویز الٰہی کواینٹی کرپشن نے گزشتہ روزاڈیالہ جیل سے تحویل میں لے لیا تھا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں نامزد ہیں۔
ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی تقرریوں کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان نے خلاف ضابطہ تقرریاں کیں۔