پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 6400 روپے اضافے کے بعد 211350 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2486 روپے اضافے کے بعد 181198 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 166,098 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 20 ڈالر اضافے کے بعد 1,990 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں رواں ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 4150 روپے کا اضافہ جب کہ 1150 روپے کی کمی ہوئی ہے۔