بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل دل کی باتیں کہہ ڈالیں

چنئی (قدرت روزنامہ) قومی کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں سے گفتگو کے دوران دل کی باتیں کہہ ڈالیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کپتان بابر اعظم نے افغانستان سے اپ سیٹ شکست کے بعد پلیئرز کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ جب ہم نیچے سے اٹھتے ہیں تو سیدھا ٹاپ پر جاتے ہیں، ہم ایسا بہت بار کر چکے ہیں کہ نیچے سے اوپر اٹھے ہیں، تمام کھلاڑی وہ وقت یاد رکھیں۔

انہوں نے ٹیم کو متحد رہنے کا سبق دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے تو سب کو آسانی ہو گی۔ ہم نے پہلے بھی کر کے دکھایا ہے، ہم کم بیک کر چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی شائقین سے کرکٹرز کو سپورٹ کرنے کی اپیل کر دی۔ پی سی بی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو ابھی 4 میچز کھیلنے ہیں ، امید ہے قومی ٹیم شکست کو بھول کر آنے والے مقابلوں میں مثبت اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

Recent Posts

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

13 mins ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

24 mins ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

31 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کیا کوشش ہو گی ۔۔۔؟رانا ثناء نے واضح الفاظ میں بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کیا کوشش…

37 mins ago

ہم 2010 سے آپریشن کے نام پر مارکھا رہے ہیں، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے…

48 mins ago

قومی اسمبلی؛ وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ زرمنظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ…

56 mins ago