الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان دیدیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو شاہین کا نشان الاٹ کردیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئی پی پی کو شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آئی پی پی نے اپنی درخواست میں شاہین کا نشان مانگ رکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے خدشات دور ہوگئے ہیں اب شاہین پرواز کرے گا۔