اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے سے کس ریٹ پر پہنچ گیا؟


کراچی(قدرت روزنامہ)اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں 50 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر قیمت میں بڑھوتری کے بعد 282 روپے کے ریٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، 10 پیسے گراوٹ کے بعد ڈالر 279 روپے 78 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔
سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی دیکھی گئی، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 51 ہزار 177 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 271 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 51 ہزار 449 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔