الیکشن کمیشن نے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سےقیاس آرائیوں کی تردید کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سےقیاس آرائیوں کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، اس حوالے سے افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی انتخابات میں تاخیر کے حوالے خدشات کااظہار کر چکے ہیں۔