سارے ریلیف نوازشریف اور شہباز کیلئے، باقیوں کیلئے صرف سختی کیوں؟تحریک انصاف کے اہم رہنما شکوہ زبان پر لے آئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ نے شکوہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا نوازشریف، شہباز شریف کیلئے ہی سارے ریلیف ہیں اور باقیوں کیلئے صرف سختی کیوں ہے۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز” کے مطابق کمرۂ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ 5 ماہ سے ہم ضمانت پر ہیں پھر بھی ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے۔ سپیشل انصاف کیا صرف شریفوں کیلئے ہے۔ انصاف تو وہ ہے جسے عوام تسلیم کرے اور انصاف ہوتا نظر بھی آئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا ہے، شریفوں نے ہمیشہ ججوں کیخلاف سخت باتیں کیں، یہ کہاں کا انصاف ہے۔ نوازشریف لاڈلے کیلئے سارے ریلیف اور باقیوں کیلئے سختی ہے۔ نوازشریف ججوں کیخلاف بولتے رہے ہیں، کیا جج وہ ساری باتیں بھول گئے۔