پی آئی اے بحران جاری؛ مزید 49 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ


کراچی (قدرت روزنامہ)پی آئی اے کو درپیش ایندھن بحران کی وجہ سے مزید 49 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایس او کو روزانہ کی بنیاد پر ادائیگی کے معاہدے کے بعد سے قومی ائرلائن کا پلان بی کے تحت محدود فلائٹ آپریشن جاری ہے، اس دوران مخصوص طیاروں کو ایندھن کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر پی آئی اے کا شیڈول بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
بحران کی وجہ سے قومی ائرلائن کی مقامی اور بین الاقوامی مزید 49 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جن میں کراچی اسلام آباد 5 پروازیں، پی کے 300، پی کے 301، پی کے 368، پی کے 369 اور پی کے 370 شامل ہیں۔
علاوہ ازیں کراچی لاہور کی 4 پروازیں جن میں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304 اور پی کے 305 شامل ہیں، کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ دریں اثنا کراچی کوئٹہ کی پی کے 310 اور پی کے 311، کراچی تربت پی کے 501 اور پی کے 502 بھی منسوخ ہیں۔
پی آئی اے کی کراچی سکھر کی پی کے 536 اور پی کے 537، ملتان کراچی کی پی کے 331 کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ اُدھر اسلام آباد ملتان پی کے 681، پی کے 682، شارجہ ملتان پی کے 294 بھی منسوخ ہوئی ہیں۔
قومی فضائی کمپنی کے فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی دبئی پی کے 213، پی کے 208، کراچی جدہ پی کے 732 بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ فیصل آباد مسقط پی کے 165، پی کے 166، لاہور مسقط پی کے 229 اور پی کے 230 بھی منسوخ ہیں۔ دوحا لاہور پی کے 280، دبئی لاہور پی کے 204 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔
سیالکوٹ ابوظبی پی کے 177، پی کے 178، دمام پی کے 243، پی کے 244، دبئی سیالکوٹ کی پرواز پی کے 180 بھی منسوخ کی گئی۔ اسلام آباد اسکردو پی کے 451، پی کے 452، گلگت پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606 بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
ذرائع پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد چترال پی کے 660 اور 661، دبئی پی کے 211، جدہ پی کے 841 بھی منسوخ کی گئیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ابوظبی پی کے 261، پی کے 262، پشاور دوحا پی کے 285 بھی منسوخ ہیں جب کہ پشاور ابوظبی کی پرواز پی کے 217، پی کے 218، جدہ پشاور پی کے 736 بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔