اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 42 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا .
جس کے بعد کمی بھی دیکھنے میں آئی، اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، 42 پوائنٹس بڑھ کر 100 انڈیکس 51 ہزار 226 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا .
اس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 13پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 50ہزار 172پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا .
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 270 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا .