سونے کی قیمت میں 1650 روپے کا اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پھر اضافہ ہو گیا ہے، آج صبح سونے کی قیمت میں 1650 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا۔
اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 13 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 2486 روپے اضافہ ہوا جس سے قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 613 روپے ہو گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن پاکستان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔