روپے کی قدر میں بہتری قلیل مدت کیلئے ہے، بلوم برگ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے روپے کی قدر پر ریٹنگ ایجنسی گولڈمین ساچے نے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری قلیل مدت کے لیے ہے۔
بلوم برگ کے مطابق جیسے ہی الیکشن قریب آئیں گے، فنانسنگ کے خطرات کے سبب روپے کی قدر کم ہو گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں قلیل مدت کی بہتری آئی ایم ایف کی مالی سپورٹ کی وجہ سے آئی ہے۔
رپورٹ میں بلوم برگ کا مزید کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں قلیل المدت بہتری کی وجہ باہمی مالی سپورٹ بھی ہے۔بلوم برگ کے مطابق الیکشن سے قبل روپیکی قدر میں بہتری کے لیے پریمیئم ضروری ہو گا۔