انٹربینک میں ڈالر سستا، نئی قیمت 280 روپے ہوگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا .
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر سستا ہوکر 280 روپے کا ہوگیا .

گزشتہ روز امریکی ڈالر 21 پیسے اضافہ کے بعد 280 روپے 9 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا .
دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 13 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے . کاروبار کے دوران انڈیکس 50 ہزار 172 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا .

. .

متعلقہ خبریں