دنیا بھر میں یوم سیاہ، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کو 76 سال مکمل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں 27 اکتوبر کو مقبوضہ وادی میں بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کو 76 سال مکمل ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی افواج نے 5 لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا، 35لاکھ سے زائد کشمیری ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔
کشمیر میڈیا سروس نے جنوری 1989 سے 27 اکتوبر 2023 تک اعداد و شمار جاری کئے، جس میں بتایا گیا کہ مقبوضہ وادی میں اب تک 96 ہزار 262 افراد شہید ہوئے ہیں۔
جعلی مقابلوں میں 7 ہزار 316 افراد بھارتی بربریت کا نشانہ بنے جبکہ 1989سے اب تک ایک لاکھ 68 ہزار سے زائد کشمیری حراست میں لیے گئے۔
مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد عمارتوں اور گھروں کو تباہ کیا گیا،مقبوضہ وادی میں چادر اور چار دیواری کی حرمت کو بھی پامال کرنے کے واقعات سامنے آئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض فوج کی بربریت سے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوئے، مقبوضہ وادی میں قابض فوج کی تعداد 15 لاکھ سے زائد ہے۔

Recent Posts

پاکستانی پرچم لہرانے پر یونان میں گرفتار پاکستانی خاتون رہا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی سفارتخانہ یونان کی کوششیں رنگ لے آئیں، مونا خان کو یونان کے…

5 hours ago

اگر صائم ایوب انگلینڈ سیریز میں پرفارم نہیں کرتے تو فخر کو اوپر موقع دینا چاہیے، شاہد آفریدی کا مشورہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سفیر اور سابق کپتان شاہد…

5 hours ago

آئندہ دنوں میں روٹی مزید سستی ہوگی،مریم نواز نے خوشخبری سنادی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ دنوں میں روٹی کی قیمت میں…

5 hours ago

انگلینڈ سے شکست کے بعد بابر اعظم کا بیان

لندن(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ…

5 hours ago

ایس آئی ایف سی اجلاس: آرمی چیف کی ملکی خوشحالی کیلئے پاک فوج کے پختہ عزم کی یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی…

6 hours ago

اربوں کے خزانے پاکستان میں دفن ہیں، قوم کو فائدہ نہیں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کروڑوں…

6 hours ago