وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفیٰ منظور
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگران وزیر اعظم نے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفیٰ منظور کر لیا،ڈاکٹر توقیر شاہ کو ایک ماہ نوٹس کی شرط سے رعایت دے دی گئی۔
ڈاکٹر توقیر شاہ 31اکتوبر کو پرنسپل سیکرٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفی منظور ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر توقیر شاہ کو ورلڈ بینک میں ملازمت مل گئی، آئندہ ماہ روانہ ہوں گے، سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر تعینات کیا تھا۔