سابق وزرائے اعظم کے کیسز سننے والے جج اگلے برس ریٹائر ہونگے، نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد بشیر اگلے سال کے مارچ میں ریٹائر ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
جج محمد بشیر اسلام آباد میں تعیناتی کے 12 سال بعد 14 مارچ 2023 کو 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہو جائیں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
جج محمد بشیر 14 مارچ 2024 کو ریٹائرڈ ہوں گے، انہوں نے احتساب عدالت میں تعیناتی کے دوران سابق صدر آصف زرداری کے علاوہ 6 سابق وزرائے اعظم بشمول نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، عمران خان اور شوکت عزیز کے کیسز سنے تھے۔