ججز کیخلاف شکایات، چیف جسٹس کی زیرِ صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیرِ صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جاری ہے۔
جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شریک ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
رجسٹرار سپریم کورٹ اور اٹارنی جنرل پاکستان بھی سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شریک ہیں۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں ججز سے متعلق زیرِ التواء شکایات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی اور سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔