پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 20 روپے تک کمی کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں بیس روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں سولہ روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ سولہ اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی جس میں ڈیزل 15 روپے جبکہ پیٹرول 40 روپے سستا ہوا تھا۔