ڈالر مہنگا ہونے کے بعد کس ریٹ پر بند ہوا؟
کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالرمہنگا ہونے کے بعد 280 روپے سے زائد ریٹ پر بند ہو گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈالر 48 پیسے اضافے کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 9 پیسے کے ریٹ پر ریٹ پر بند ہوا تھا۔