ورلڈکپ؛ رضوان اور جانسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستانی بیٹر محمد رضوان اور جنوبی افریقی بالر مارکو جانسن کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی .
چنائی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، قومی ٹیم نے ابتدائی دو وکٹیں جلد گنوادی تھیں جبکہ رضوان اور بابراعظم کریز پر موجود تھے .


اس دوران افریقی بالر مارکو جانسن نے رضوان کو شارٹ بال کی جس پر وکٹ کیپر بیٹر نے چوکا رسید کردیا، جس کے بعد جانسن نے رضوان کو کچھ تلخ الفاظ کہے جس پر جواباً رضوان نے جواب دیا .
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 27 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 بناکر آؤٹ ہوئے .
واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے جنوبی افریقا کے خلاف لازمی فتح درکار ہے، میگا ایونٹس میں دونوں ٹیمیں 5 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں پروٹیز کا پلڑا بھاری ہے، انہوں نے 3 میچز میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے جبکہ پاکستان محض 2 فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے . یہ دونوں جیت سال 2015 اور 2019 میں آئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں