حوالہ ہنڈی گینگ کے 2 کارندے گرفتار، ایک کروڑ 62 لاکھ روپے برآمد


پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیوں کے دوران 2 افراد کو گرفتار کرکے بڑی رقم برآمد کرلی .
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے ایک کارروائی میں حوالہ ہنڈی میں ملوث گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے .

چھاپے کے دوران گرفتار ملزمان حبیب اللہ اور محمد اجمل سے ایک کروڑ 62 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئے .
حاجی کیمپ، جی ٹی روڈ پشاور سے گرفتار کیے گئے ملزمان بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے . ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں . ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے تھے .
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں