ٹیکس لینے کے باوجود فورسز کوئلہ تاجروں کو تحفظ نہیں دے پارہی، اسلحہ لائسنس دیں ہم خود حفاظت کریں گے، محمود خان


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے نکالے گئے افراد کے کیس کو خارج کردیا ہے آج کے بعد پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نام جھنڈے اور انتخابی نشان کو پارٹی سے نکالے گئے افراد کسی بھی صورت استعمال نہیں کرسکتے تاریخ گواہ ہے کہ بھارت سمیت کسی بھی ملک میں بادشاہت قائم کرنے کیلئے پشتونوں سے مشورہ لازمی تھا پشتونوں نے کئی سو برس ہندوستان پر حکمرانی کی ہے آج کیا ہوا کہ پشتون مشکلات کا شکار ہے ہما را قوم کیوں مشکلات کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی کا مزید کہنا تھاکہ پشتون قوم محنتی ہے ان کے والدین ہر رات اللہ سے دعاکرتے ہیں کہ پشتونوں سے مشکلات کب دور ہوں گے اللہ پاک غیرت مند ذات ہے ہر انسان کو باعزت روزی دینے کا ٹھیکہ اٹھا یا ہے اللہ پاک جب وطن تقسیم کررہے تھے جس طرح اللہ پاک نے پشتونوں کو دریاوں پہاڑوں اور بہترین سرزمین عطا کی ہے وہ کسی اور کو عطا نہیں کی ہے سور الرحمان اللہ پاک نے مسلمانوں کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ اللہ پاک نے آپ کو کونسے نعمتیں نہیں عطا کی ہے پشتون کسی بھی پارٹی میں ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں غور کریں اگر ہمارے باتوں سے کوئی ایسی بات سامنے آئے جو اللہ اور اس کے رسول کے خلاف ہو وہ ہمیں بتائے یا اگر کوئی ایسی بات ہو جو پشتون روایات کے خلاف ہو ضرور ہمیں بتائیں محمود خان اچکزئی نے مزید بتا یا کہ پشتونوں پر سخت دن آئیں کہ پشتون متحد ہوکر ایک دوسرے کے کام آئیں آپ اگر جمعیت علما اسلام میں ہم زندہ آباد کہتے ہیں آپ اگر جماعت اسلامی یا عوامی نیشنل پارٹی میں ہیں تو ہماری جانب سے زندہ آبادجب تک پشتون قوم عزت مند نہ ہو اس وقت تک یہ زندہ آباد ہمیں کام نہیں آئے گا پشتونوں کی مثال ہے کہ ایک پھول کھلنے پر موسم بہار نہیں کہا جاسکتا پشتون قوم کے علما سمیت تمام افراد کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم متحد ہوجائے آج ہم قوم کے پاس آئیں ہیں کہ ہم سے وہ کونسی غلطی ہوئی ہے انہوں نے کہا پشتون قوم محنتی ہے اور محنت پر یقین رکھتا ہے پشتونوں کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلائے اچھی تربیت کرسکیں پاکستان میں یہ قانون موجودہے کہ معصوم بچے یا تو کھیل رہے ہوں گے یا تو مدرسے یا سکول میں پڑھ رہے ہوں گے لیکن پشتوں کے بچے محنت اور مزدوری پر مجبور ہے اگر کوئی نیا مسلمان ہو جا تا ہے وہ ہمارے قدرتی وسائل کا مالک نہیں بن سکتا انہوں نے کہا ہم چاروں آسمانی کتابوں کو مانتے ہیں اللہ پاک نے قران پاک میں فرما یا ہے کہ میں نے قران پاک اپنے نبی حضرت محمد ﷺ کے زبان عربی میں نازل کیا ہے انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے سرزمین سے روزانہ لاکھوں روپے مالیت کا کوئلہ نکلتا ہے ہمارے کوئلے کے ٹرکوں کو کس نے آگ لگا یا انہوں نے کہا میں نے سب دوستوں بتا یا کہ فورسز ہم سے ٹیکس بھی وصول کرتے ہیں اس کے باوجود ہمارے ٹرکوں کو آگ لگانا قابل مذمت ہے ہم اپنے لوگوں کو تعینات کریں گے کہ کس نے ہمارے ٹرکوں کو آگ لگا یا ہمارے سرزمین پر اس طرح کے ڈرامے نہیں چلیں گے میری تجویز ہے کہ ہرنائی کی عوام حکومت فورسز کو ٹیکس دینے کے باوجود اگر ہمیں تحفظ فراہم نہیں کر سکتے تو ہمیں اسلحہ لائسنس فراہم کریں ہم خود اپنے ٹرکوں کی حفاظت کریں گے انہوں نے کہا کہ یو جو تما م گاڑیاں ہیں جاپان اور دیگر ممالک نے بنا کر ہمارے پاس بھیجی ہے جاپان اور جرمنی نے محنت کرکے اپنے بچوں کو ٹرین کیا وہ پوری دنیا میں ایک بہترین طاقت بن گیا ہے پشتون 8کروڑ آبادی ہے ہم زیادہ سے زیادہ بیلچہ اور گینتی کا کام کرسکتے ہیں اس طرح پشتون ڈاکٹر بھی موجود ہے جو دو گھنٹے میں اپریشن کرکے 5لاکھ روپے وصول کرلیتے ہیں جاپان گورنمنٹ ہر روز قیمتی گاڑیوں مارکیٹ لاتے ہیں یہی ان کی خوشحالی کا ذریعہ ہے آئے ہم تمام پشتون متحد ہوکر اپنے مسائل حل کیلئے حکمت عملی بنائیں ہماری باتوں پر غور کریں ہم آئین اور قانون کے اندر پشتونوں کے حقوق کے بات کرتے ہیں ہم وعدہ کرتے ہیں کہ پشتونوں کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔