ریلوے ملازمین کا احتجاج ،لاہور سے کراچی ٹرین آپریشن بند


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین نے واشنگ لائن پر احتجاج کیا .
تفصیلات کے مطابق احتجاج کے باعث لاہور سے کراچی ٹرین آپریشن بند ہوگیا .


لاہور سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس ، پاک بزنس اور قراقرم ایکسپریس روانہ نہ ہو سکیں .
احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک مین ٹریک کو بند رکھا جائے گا .
ریلویز کے ایف این سی او ، ڈپٹی ڈی ایس لاہور واشنگ لائن مذاکرات کیلئے پہنچ گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں