ہنڈا نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 3لاکھ روپے تک کمی کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کے بعد ہنڈا نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 3لاکھ روپے تک کمی کر دی . نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ہنڈا کی طرف سے بدھ کے روز جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوک آر ایس 1.5ایل کی قیمت میں 3لاکھ روپے اور سٹی ایم ٹی 1.2ایل کی قیمت میں 1لاکھ روپے کمی کی گئی ہے .


قیمتوں میں کمی کے بعد سٹی ایم ٹی 1.2کی قیمت 46لاکھ 99ہزار، ٹی سی وی ٹی 1.2کی قیمت 48لاکھ 29ہزار روپے، سٹی سی وی ٹی 1.5کی قیمت 54لاکھ39ہزار روپے، سٹی ایسپائر ایم ٹی 1.5کی قیمت 56لاکھ49ہزار روپے اور سٹی ایسپائر سی وی ٹی 1.5کی قیمت 58لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی ہے .
اسی طرح بی آر . وی سی وی ٹی ایس کی قیمت کمی کے بعد 62لاکھ 99ہزار روپے، ایچ آر . وی وی ٹی آئی کی قیمت 76لاکھ 49ہزار روپے اور ایچ آر . وی وی ٹی آئی ایس کی قیمت 78لاکھ 99ہزار روپے ہوگئی ہے . ہنڈا سوک کے تینوں ماڈلز 1.5ایم سی وی ٹی، 1.5اورئیل ایم سی وی ٹی اور آر ایس 1.5ایل ایل سی وی ٹی کی قیمتیں کمی کے بعد بالترتیب 83لاکھ 29ہزار روپے، 86لاکھ 59ہزار روپے اور 98لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں