لاہور؛ نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)گجرپورہ کے علاقے میں نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی . پولیس کے مطابق 28 سالہ طیبہ کی 10 دن پہلے سلیمان سے شادی ہوئی تھی، جو پہلے سے شادی شدہ تھا تاہم طیبہ کو اس حوالے سے نہیں بتایا تھا .

طیبہ نے اہل خانہ کو فون پر بتایا کہ سلیمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور صبح طیبہ کی اس کے فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی . پولیس نے طیبہ کے شوہر سلیمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے . پولیس کے مطابق واقعے کے خودکشی یا قتل کے حوالے سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پتا چلے گا . . .

متعلقہ خبریں