رواں مالی سال کے 4 ماہ کے دوران پاکستان کے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس میں 157 فیصد کا نمایاں اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس میں رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 157فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزارت اقتصادی امور نے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کی رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق پاکستان نے جولائی تا اکتوبر 2026 میں 5 ارب 85 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کا غیر ملکی قرضہ لیا جبکہ اسی دوران 3 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز کی گرانٹس موصول ہوئیں۔
وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کا مجموعی حجم 5 ارب 89 کروڑ ڈالر رہا۔
پاکستان کو اکتوبر 2026 میں 44 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ اور گرانٹس موصول ہوئی۔

WhatsApp
Get Alert