اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ججز رخصت پر، آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کے لئے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔
روسٹر کے مطابق پیر سے 6 ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے جب کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان رخصت پر ہوں گے۔
عدالتی روسٹر میں کہا گیا کہ پیر سے 6 سنگل اور 3 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے، اس کے علاوہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بنچ یا لارجر بنچ بھی دستیاب ہوگا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔