سرکاری محکموں کے 60 سیکریٹریز، سربراہان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ میں مختلف سرکاری محکموں کے سیکرٹیز و سربراہان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
معلومات تک رسائی کےقانون پرعمل درآمد نہ کرنے پر سندھ حکومت کے مختلف محکموں کے 60 سیکریٹریز کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔
درخواست گزار ڈاکٹر مرتضیٰ کا موقف تھا کہ مذکورہ افراد ہائی کورٹ کے حکم پرعمل نہیں کررہے، چند سیکریٹریز نے بائیو میٹرک کے بغیر اسٹیپ پیپر پر بیان جمع کرائے۔
درخواست گزار کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ نے مذکورہ افراد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
سرکاری محکموں کے سیکرٹریز و سربراہان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 30 اکتوبر بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔