سرکاری محکموں کے 60 سیکریٹریز، سربراہان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ میں مختلف سرکاری محکموں کے سیکرٹیز و سربراہان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی .
معلومات تک رسائی کےقانون پرعمل درآمد نہ کرنے پر سندھ حکومت کے مختلف محکموں کے 60 سیکریٹریز کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی .


درخواست گزار ڈاکٹر مرتضیٰ کا موقف تھا کہ مذکورہ افراد ہائی کورٹ کے حکم پرعمل نہیں کررہے، چند سیکریٹریز نے بائیو میٹرک کے بغیر اسٹیپ پیپر پر بیان جمع کرائے .
درخواست گزار کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ نے مذکورہ افراد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے .
سرکاری محکموں کے سیکرٹریز و سربراہان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 30 اکتوبر بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں