ٹیلر سوئفٹ ارب پتی بن گئیں

لا س اینجلس(قدرت روزنامہ) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اپنے حالیہ ورلڈ ٹور اور اس پر بننے والی فلم کی بدولت ارب پتی بن گئی ہیں

۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق Eras ورلڈ ٹور نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے جس کے نتیجے میں 33 سالہ گلوکارہ کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بہت کم فنکار اپنی موسیقی اور پرفارمنس کی بدولت ارب پتی بننے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2019 سے اب تک اپنے گانوں کے ذریعے ٹیلر سوئفٹ نے 40 کروڑ ڈالرز کمائے جبکہ 37 کروڑ ڈالرز کی آمدنی شوز کے ٹکٹوں کی فروخت سے ہوئی۔ اسی طرح 5 جائیدادوں سے ٹیلر سوئفٹ کے اکانٹس میں 11 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا جبکہ مختلف اسٹریمنگ سروسز سے انہیں 12 کروڑ ڈالرز کی آمدنی ہوئی۔ امریکی گلوکارہ کو 8 کروڑ ڈالرز میوزک رائلٹیز کی مد میں ملے، اس طرح وہ ارب پتی بننے میں کامیاب ہوگئیں۔

رواں برس کے دوران امریکا میں 53 شوز کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے امریکی جی ڈی پی میں بھی 4 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا اضافہ کیا۔ ابھی بھی ان کا Eras ورلڈ ٹور مکمل نہیں ہوا، جس کے دوران اب تک 70 کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ ایک شو میں پرفارم کرنے کے لیے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تک معاوضہ لیتی ہیں۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

3 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

3 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

3 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

3 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

4 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

4 hours ago