راولپنڈی، پاکستان جنوبی افریقہ میچ کے دوران جوا کھیلنے والے 2 افراد گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں پاکستان جنوبی افریقہ میچ کے دوران جوا کھیلنے والے دو افراد گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاک ساؤتھ افریقہ کرکٹ میچ پرجوا کھیلنے والا بکی کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت اکرام اور ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان موبائل ایپ کے ذریعے مخصوص گاہکوں کے ساتھ آن لائن جوا کھیل رہے تھے، جنہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کرکٹ ورلڈ کپ کے دیگر میچوں پر بھی جوا کھیلتے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے جوے پرلگی رقم 20 ہزار500 روپے، 4 موبائل فون، 6 ٹیلی فون سیٹ، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، ایل سی ڈیز اورکھاتوں کے رجسٹر برآمدکیے گئے۔