کراچی (قدرت روزنامہ)چیف سلیکٹر انضمام الحق پلیئرز ایجنٹ کی کمپنی کے شیئرہولڈر نکلے، محمد رضوان بھی مالکان میں شامل ہیں، مفادات کے ٹکراؤ کا بڑا معاملہ سامنے آ گیا .
انضمام الحق ہی نے کھلاڑیوں سے مذاکرات کر کے انھیں تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی کی آمدنی سے بھی شیئر دلایا جبکہ تنخواہوں میں بھی 202 فیصد تک اضافہ کرایا تھا .
انضمام الحق ،محمد رضوان اور پلیئرز کے ایجنٹ ایک ہی کمپنی ’’یازو انٹرنیشنل لمیٹیڈ‘‘ کے مالکان میں بھی شامل ہیں .
نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ کے پاس موجود دستاویز کے مطابق کمپنی کا برطانوی رجسٹریشن نمبر 1306 سے شروع ہوتا ہے، اس میں تینوں مالکان کا یکساں ایڈریس کول چیسٹر ،انگلینڈ کا لکھا گیا ہے، کمپنی میں تینوں کے شیئرز 25 فیصد سے زائد ہیں .
دلچسپ بات یہ ہے کہ انضمام پی سی بی سے 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ بھی وصول کرتے ہیں .