اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انتخابات کی مجوزہ تاریخ سامنے آگئی ہے، جو آئندہ چند روز میں طے ہونے کا امکان ہے .
گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے دو نومبر کو الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، امید ہے الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے دے گا .
تاہم، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو یقین نہیں کہ الیکشن جنوری میں ہو پائیں گے .
الیکشن کمیشن نے دوسرے ہی دن صدر علوی کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، پلان کے مطابق تیاریاں مکمل ہیں .
اب ذرائع کے مطابق انتخابات کیلئے28 جنوری 2024 بروز اتوار کی تاریخ تجویز کی گئی ہے .
اس حوالے سے الیکشن کمیشن متعلقہ حکام کو تحریری طور پر جلد آگاہ کر دے گا .
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تجویز کردہ تاریخ پر انتخابات کیلئے تیار ہیں .