یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے اچھی خبر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے اچھی خبر ہے کہ تمام ڈیلی ویجزملازمین کی کم ازکم ماہانہ اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی .
ذرائع کےمطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ نے تجاویز کی منظوری دی ہے، ڈیلی ویجز ملازمین کی یومیہ اجرت میں531 روپے تک اضافے ہوجائے گا .


ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی اجرت میں اضافہ تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے ہوگا، میٹرک، انڈر میٹرک ملازمین کی یومیہ اجرت 266 روپے بڑھ جائے گی .
ذرائع کے مطابق ایف اے، ایف ایس سی، ڈی کام اور ڈرائیورز کی یومیہ اجرت میں 287 روپےکا اضافہ ہوگا جبکہ بی اے، بی ایس سی اور ایم اے ملازمین کی یومیہ اجرت 308 روپے بڑھ جائے گی .
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایم بی اے، ایم پی اے، ایم کام اور ایم ایس سی ملازمین کی یومیہ اجرت میں 399 روپے کا اضافہ ہوگا جبکہ ایم فل، ایم ایس اور مساوی تعلیم کے حامل ملازمین کی یومیہ اجرت میں531 روپے کا اضافہ ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں