پی آئی اے اور پی ایس او کے مابین معاملات طے پا گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ایئر لائن پی آئی اے اور پی ایس او کے مابین معاملات طے پا گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ایندھن کی فراہمی بتدریج بڑھنا شروع ہو جائے گی۔
ترجمان کے مطابق ایندھن کی قلت کے باعث متاثرہ پروازوں کا شیڈول بتدریج معمول پر آنا شروع ہو جائے گا۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ معاملات طے پانے کے لیے پی ایس او کی اعلیٰ انتظامیہ نے تعاون کیا ہے۔